کون کہتا ہے ؟ شرارت سے تمھیں دیکھتے ہیں
ھم تو جان من محبت سے تمھیں دیکھتے ہیں
تم کو معلوم نہیں ۔۔؟؟؟ ۔ تم ھو مقدس کتنے
دیکھتے ہیں تو عقیدت سے تمھیں دیکھتے ہیں
دیکھ کے تم کو کسی اور کی یاد آتی ہے
ھم کسی اور ہی نسبت سے تمھیں دیکھتے ہیں
ساتھ غیروں کے نظر آؤ تو جی کڑھتا ہے
کیا کہیں ؟؟ کیسی اذیت سے تمھیں دیکھتے ہیں
جھونکنی پڑتی ہے یہ جان عذابوں میں ہمیں
کون کہتا ہے سہولت سے تمھیں دیکھتے ہیں
جانے کیا لکھتے ھو ؟ کیا سوچتے رہتے ھو وصی
رات کو جب بھی کبھی چھت سے تمھیں دیکھتے ہیں
وصی شاہ

Click on a star to rate it!

Average rating 0 / 5. Vote count: 0

No votes so far! Be the first to rate this post.

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

82 + = 90